Muhammad Nawaz Progress and his Second Business

پیس تھرو پروسپریٹی کی ٹیم کی ٹریننگ کے ثمرات اب تک سامنے آرہے ہیں کراچی کےمختلف علاقوں کئی علاقوں میں درجنوں بینیفیشریز نے اپنے کاروبار بڑھائےاور ترقی کی ایسی ہی ایک مثال محمد نواز کی ہے جس نے اپنے کاروبار میں بھرپور ترقی کی ہے۔ پیس تھرو پروسپیریٹی ٹیم کی پہلی مرتبہ محمد نواز سے چکرہ گوٹھ میں ملاقات ہوئی تو انھوں نے ٹریننگ اور دیگر معاملات میں دلچسپی نہیں لی۔ پی ٹی پی ٹیم نے بڑی محنت کے بعد محمد نواز کو ٹریننگ کے لیے راضی کیا محمد نواز نے پھر ٹریننگ لی اور کاروبار کے مختلف گر سکھے۔ اس کے بعد پی ٹی پی ٹیم نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا اورکوچنگ اور کنسلٹنگ کے سلسلے میں ہفتے میں ایک مرتبہ وزٹ کرتی رہی۔ محمد نواز نے آہستہ آہستہ اپنے کاروبار میں ترقی کی اور اپنی بچت بڑھائی۔ پی ٹی پی ٹیم نے انھیں اپنی بڑھی ہوئی بچت جمع کرنے اور پرانی بچت پر گزارہ کرنے کا مشورہ دیا جس پر محمد نواز نے بھرپور انداز میں عمل درآمد کیا۔ کچھ ماہ بعد محمد نواز کے پاس اچھی رقم جمع ہوئی تو اس نے اس متعلق پی ٹی پی ٹیم کو آگاہ کیا جس نے اسے ایک نیا کاروبار شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ محمد نواز نے مرغی کا کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی اور کام شروع کردیا۔ آج اللہ کے فضل اور پی ٹی پی کی محنت کے باعث محمد نواز ایک سے دو کاروبار کا مالک ہے۔ محمد نواز نے پی ٹی پی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو اپنی ٹریننگ کو بڑھاکر مزید بنیفیشریز بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔ تصاویر میں محمد نواز کا دوسرا کاروبار دیکھا جاسکتا ہے۔

1

2

Share your thoughts